کومل اسلم: ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع, وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر قائم کردہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی طرز پر بچوں کے تحفظ کے لئے ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کرنے کی تجویزکی گئی۔
پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ورچوئل پولیس سٹیشن کا مقصد بچوں کے تحفظ کے لئے ایک وقف شدہ ورچوئل پلیٹ فارم کا قیام ہے،وزیراعلی پنجاب مریم نواز صوبہ پنجاب میں بچوں کے تحفظ کے لئے انتہائی سنجیدہ ہیں،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب بھی اس مسئلے پر کام کر رہے ہیں۔
چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ ورچوئل پولیس سٹیشن کا مقصد بچوں کے ساتھ بدسلوکی، استحصال اور سائبر بلئنگ جیسے خطرات سےمتعلق شکایات کا اندراج اور قانونی مشاورت فراہم کی جا سکے۔
ورچوئل چائلڈ پروٹیکشن پولیس سٹیشن کے قیام کے ذریعے پنجاب اسمبلی بچوں کے تحفظ اور بہبود کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے، اس ورچوئل پولیس سٹیشن کے قیام سے پنجاب کے ہر بچے کو ایک محفوظ اور معاون ماحول میں بڑا ہونے کا موقع ملے گا۔