درنایاب:وزیراعلی کا ایل ڈی اے کو شہر میں غیر منظور شدہ اور غیر قانونی سکیموں کے مستقبل کے فیصلے کا ٹاسک ، ایل ڈی اے براون ایریا میں ستر سے زائد غیر منظور شدہ سکیموں پر بھاری جرمانے کے بعد ریگولرائزیشن تجویز کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی نے ایل ڈی اے کو شہر میں غیر منظور شدہ اور غیر قانونی سکیموں کے مستقبل کے فیصلے کا ٹاسک دے دیا، ایل ڈی اے شعبہ میٹرو پولٹین ونگ نے سکیموں کا ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا ۔
ایل ڈی اے شہر میں 70ے زائد براون ایریا کی غیر منظور شدہ سکیموں کی ریگولرائزیشن پر کام کرے گا ، ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں اس وقت ایک سو ساٹھ سے زائد غیر قانونی سکیمیں موجود ہیں ۔
ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں پراون کیٹیگری میں غیر منظور شدہ یا منظور شدہ ایریا سے تجاوز ستر سے زائد سکیمیں موجود ہیں، ایل ڈی اے کو غیر قانونی سکیموں کے لئے قائم کمیشن کی جانب ست بھاری بھرکم جرمانوں کا لیگل کور حاصل ہے ، ایل ڈی اے براون ایریا میں ستر سے زائد غیر منظور شدہ سکیموں پر بھاری جرمانے کے بعد ریگولرائزیشن تجویز کرے گا ۔
چئف میٹرو پولٹین پلانر کا کہنا تھا ایک ہفتے میں ورکنگ مکمل کرکے اعلی حکام کو پیش کردی جائیں گی،وزیراعلی نے ایل ڈی اے کے حالیہ دورے کے دوران اجلاس میں غیر قانونی لسٹوں کی تفصیلات طلب کیں تھیں ،وزیراعلی نے ایل ڈی اے کو غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف ٹھوس اقدامات کا حکم بھی دیا تھا۔