جنیدریاض:لاہور بورڈ کے تحت میٹرک دوسرا سالانہ امتحان 20 اگست سے لیا جائے گا، امیدوار سنگل فیس کے ساتھ بائیس جولائی تک درخواستیں جمع کرواسکیں گے.
تفصیلات کے مطابق دوگناہ فیس کے ساتھ 26 جولائی اور تین گناہ فیس کے ساتھ 31 جولائی تک داخلہ بھیجوایا جاسکے گا، ریگولر امیدوار کی فیس سات سو روپے اور پرائیوٹ امیدوار کی فیس ساڑھے سات سو روپے رکھی گئی ہے،بورڈ حکام کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی امیدوار کا داخلہ وصول نہیں کیا جائے گا۔