عشرہ محرم الحرام کا تیسرا روز، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات سخت

10 Jul, 2024 | 11:01 AM

(علی صاحی)   عشرہ محرم کے تیسرے روز   لاہور میں ہونے والی مجالس میں آج 3000  سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق  30ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار مجالس وجلوسوں کوتحفظ فراہم کررہےہیں، صوبہ بھر میں 137 عزاداری جلوس برآمد، 3715 مجالس منعقد ہورہی ہیں۔

لاہورمیں آج 3ہزار  افسران و اہلکار محرم سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں،   لاہور میں آج 15 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے اور395 مجالس منعقد ہورہی ہیں.محرم کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ امن وامان کے قیام پر بھی فوکس ہے،  جلوس و مجالس کے اختتام تک تمام افسران وجوان اپنے پوائنٹس پر موجود رہیں گے۔

دوسری جانب  آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، خواتین عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے خواتین اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے،  ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر، اشتعال انگیزی پر پابندی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس اور مجالس کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں