ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ڈی اے کا تاریخ میں پہلی بار 52 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) نے تاریخ میں پہلی مرتبہ مالی سال 24-2023 کے دوران 52 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو حاصل کر لیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) نے تاریخ میں پہلی مرتبہ مالی سال 24-2023 کے دوران 52 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو حاصل کر لیا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نکا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ریونیو جنریشن کیلئے منفرد اقدامات کئے گئے، مئی اور جون میں سی ڈی اے نے 7.9ارب روپے وصول کئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مالی سال 22-2021 میں سی ڈی اے کو سب سے زیادہ 47.6 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا تھا جبکہ مالی سال 24-2023 کے لئے ریونیو کا ٹارگٹ 41.8 ارب روپے رکھا گیا تھا اور موثر حکمت عملی کے تحت گزشتہ مالی سال کے ہدف سے 23 فیصد زیادہ ریونیو حاصل کیا گیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) کو مالی طور پر مستحکم ادارہ بنانے کے لیے اثاثے فروخت کرنے کے بجائے ریونیو کے متبادل ذرائع پر کام کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ریکارڈ ریونیو جمع کرنے پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ سی ڈی اے کی ٹیم نے 2 ماہ کے دوران محنت اور جذبے سے کام کر کے ہدف سے زیادہ ریونیو جمع کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال بھی اسی عزم سے ریونیو جنریشن پر توجہ دینا ہو گی۔