ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ، 29 فلسطینی شہید،53 سے زائد زخمی

غزہ میں سکول کے قریب پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 29 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) غزہ میں سکول کے قریب پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 29 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ میں خان یونس شہر کے مشرق میں اباسان الکبیرہ قصبے میں العودہ سکول کے قریب قائم پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا۔ جاں بحق افراد میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ حملے میں 53 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے سکول میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دی گئی تھی۔

دوسری جانب اسرائیلی حملے پر حماس نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں پر حملوں سے جنگ بندی مذاکرات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔