ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ نے صارفین کو ایک اور سہولت فراہم کردی

واٹس ایپ نے صارفین کو ایک اور سہولت فراہم کردی
کیپشن: whats app
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنے استعمال کرنے والوں کے لئے کیمرے سےمتعلق زبردست فیچر متعارف کروا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نئے فیچر میں صارفین واٹس ایپ پر کیمرہ استعمال کرتے ہوئے اس کا زوم لیول بآاسانی ایڈجسٹ کر سکیں گے۔

یہ فیچر کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لئے دستیاب ہے جنہوں نے TestFlight ایپ سے iOS کے لئے بیٹا کی تازہ اپ ڈیٹ انسٹال کی ہیں اور آنے والے دنوں میں اسے مزید صارفین کے کے لئے دستیاب کیا جائے گا۔

واٹس ایپ پلیٹ فارم پر کیمرے کے استعمال کو صارفین کے لئے مزید بہتر بنانے کے لئے کام کر رہا ہے جس سے صارفین اپنے پسندیدہ لمحات کی عکس بندی کر سکیں گے۔

آئی او ایس کے لئے واٹس ایپ بیٹا کا ورژن 24.9.10.75 انسٹال کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ پلیٹ فارم پر کیمرے کا زوم لیول ایڈجسٹ کرنے کا آپشن موجود ہے۔

کچھ بیٹا ٹیسٹرز کو پلیٹ فارم پر ایک نیا بٹن دیکھنے کو ملا جسے وہ زوم لیول ایڈجسٹ کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں، یہ نیا بٹن ریکارڈنگ میں خلل ڈالے بغیر زوم لیول کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔

وہ صارفین جو ریکارڈنگ کے دوران زوم لیول کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں انہیں اپنی انگلی کیمرے کے بٹن پر رکھ کر اوپر یا نیچے سوائپ کرنا ہوگا۔