(کومل اسلم) مون سون کے تیسرے سپیل کی اینٹری، شہر لاہور میں آئندہ3 سے 4روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔فضائی آلودگی کی شرح 64 کے ساتھ لاہور34 نمبر پر آگیا ہے۔
شہر قائد کا موسم مطلع جزوی ابر آلو د رہنے کے ساتھ گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے اور ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 85 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ۔دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 14 ویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ شام/رات میں بالائی پنجاب ، زیریں بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، خیبر، مہمند، باجوڑ اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مزید براں شام یا رات میں صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، ٹانک، وزیرستان، بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شام یا رات میں مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد ، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شام یا رات میں خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور اور گردونواح میں چند مقا مات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، تاہم شام یا رات میں تھرپارکر، عمر کوٹ اور میرپور خاص سانگھڑمیں تیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقی ہے جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔