(ویب ڈیسک) معروف بھارتی پاپ آئیکون اوشا اوتھپ کے شوہر جانی 78 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اوشا اوتھپ کے شوہر کا انتقال گزشتہ روز ہوا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 78 سالہ جانی نے اپنی رہائش گاہ پر ٹی وی دیکھنے کے دوران اچانک بے چینی اور سینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ اوشا اوتھپ کے شوہر کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، جانی، اوشا اوتھپ کے دوسرے شوہر تھے اور وہ چائے کے باغات کے شعبے سے منسلک تھے، جوڑے کی ملاقات 1970 کی دہائی کی شروعات میں ہوئی تھی اور پھر شادی کی۔
واضح رہے کہ اوشا اوتھپ اور جانی کے 2 بچے بھی ہیں۔