محرم الحرام: ایس پی سٹی کا جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی  انتظامات کا جائزہ

10 Jul, 2024 | 09:06 AM

(فران یامین) محرم الحرام کے پیش نظر ایس پی سٹی قاضی علی رضا  نے مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ لیا۔

ایس پی سٹی قاضی علی رضا  نے کربلا گامے شاہ ،اسلام پورہ ،امام بارگاہ بلاک سیداں،   اکبر ی گیٹ ،بھاٹی گیٹ اور نولکھا سرکل کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے داخلی راستوں پر چیکنگ کے عمل کا بھی مکمل جائزہ لیا۔

ترجمان پولیس کی جانب سے ایس پی سٹی کی منتظمین سے ملاقات ،ٹائم کی پابندی ،ایس او پیز پر بریف کیا گیا۔ ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے مجالس کے انتظامی امور اور  ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو الرٹ ہو کر فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئےحکومتی احکامات پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں