ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فائرنگ کے واقعے میں زخمی پراپرٹی ڈیلر دم توڑ گیا

ایئر پورٹ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونےوالا پراپرٹی ڈیلر  دوران علاج میو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)  ایئر پورٹ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونےوالا پراپرٹی ڈیلر  دوران علاج میو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ 10روز قبل گجر پیر دربار کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ سےیاسر نامی پراپرٹی ڈیلر زخمی ہونے کے بائث میو ہسپتال میں زیر علاج تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ملزم صدام کی جانب سے کی گئی تھی، صدام نے پراپرٹی ڈیلر یاسر کے ایک کروڑ روپے دینے تھے۔
دوسری جانب اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 10 روز گزر جانے کے باوجود پولیس اب تک  کوئی ملزم گرفتار نہیں کرسکی ہے۔