قاسم علی روڈ کا ناکارہ فلٹریشن پلانٹ عوام کے ساتھ سنگین مذاق بن کر رہ گیا

10 Jul, 2024 | 05:04 AM

فاطمہ خان: قاسم علی روڈ مکی پارک پر صاف پانی کے حصول کیلئےنصب واٹر فلٹریشن پلانٹ سالہا سال سے غیر فعال پڑا ہے۔  یہاں موجود ٹیب ویل بھی غائب کر دیا گیا۔
فلٹر یشن پلانٹ کے ارد گرد علاقہ  کی صفائی ستھرائی کا انتظام ناقص ہے جس کے سبب  غلاظت اور گندگی کا ڈھیر جمع ہے۔ 
واٹر فلٹریشن پلانٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے علاقے میں صاف پانی کی قلت ہے اور سخت گرمی میں پانی کا حصول مشکل ہو چکا ہے۔  

علاقہ کے مکینوں کو اب تو  یہ بھی بھول چکا ہے کہاس فلٹریشن پلانٹ پر پانی کتنے سال پہلے دستیاب ہوتا تھا۔ 

اس فلٹریشن پلانٹ کے ساتھ ایک ٹیوب ویل بھی نصب کیا گیا تھا لیکن اب وہ غائب ہو چکا ہے اور اس کی جگہ کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

علاقہ  کےمکین بتاتے ہیں کہ  فلٹریشن پلانٹ کی مشینری اور  نلکے تک چوری کر لیے گئے ہیں۔ 

مکینوں نے حومت سے مطالبہ کیا کہ  انتظامیہ کی غفلت کے باعث علاقے میں صاف پانی کی قلت کا نوٹس لے۔
انہوں نے  فلٹریشن پلانٹ جلد از جلد فعال کرنے کا مطالبہ کیا۔  علاقہ کے مکینوں نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ اگر عوام کو فلترڈ واٹر کی سہولت مہیا نہین کرنا چاہتی تو اس نمائشی پلانٹ کی باقیات کو بھی یہاں سے ہٹا دے اور اس جگہ کو صاف کروائےتاکہ انہیں کم از کم گندگی اور اس کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں سے تو نجات ملے۔

مزیدخبریں