عمیرافضل: ہربنس پورہ کی مرکزی شاہراہ انتظامیہ کی بے حسی کا شاہکار بن گئی۔ علاقہ میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے باعث دن رات مصروف رہنے والی سڑک پر سیوریج کا پانی جمع رہنے لگا۔ ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ہر وقت ٹریفک حادثات کا خطرہ رہنے لگا۔
شدید مشکلات کا شکار شہری انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے پر کمربستہ ہیں۔
علاقہ کےمکین بتاتے ہیں کہ بارش کے بعد پانی کے اخراج کا کوئی مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث پانی سڑک پر جمع ہو جاتا ہے اور سڑک کسی ندی کا منظر پیش کرتی ہے۔
سڑک پر کھلے مین ہولز اور گڑھے حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ گندا پانی جمع ہونے سے بدبو اور مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
شہریوں نے انتظامیہ سے ہربنس پورہ روڈ کی تعمیرومرمت کا مطالبہ کیا ہے۔