فریحہ بتول: شہر بھر میں علاقائی پارکوں اور چلڈرن پارکس کی حالت روز بروز بگڑتی جا رہی ہے۔ گرین ٹاؤن کے بلاک چار میں چلڈرن پارک بھی انتظامیہ کی لاپرواہی کےسبب تباہ حالی کاشکار ہے۔
صفائی ستھرائی کے نامناسب انتظامات کے باعث پارک اُجڑ گیا ہے۔ دو تین سال سے پارک کی ایسے ہی بری حالت ہے۔ جھولے ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں اور یہاں آنے والے بچوں کے ساتھ حادثات کا سبب بن سکتے ہیں۔ علاقہ کے مکینوں نے بتایا کہ جھولے اتنے غیر معیاری تھے کہ پارک میں نصب ہونے کے چند روز بعد ہی توٹ گئے تھے۔
پارک میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ شہریوں کے بیٹھنے کے لئے بنچوں کا انتظام نہیں ہے۔ علاقہ میں کوئی اور پارک نہیں جس کی وجہ سے لوگ وقت گزارنے کے لئے اس زبوں حالی کا شکار پارک میں ہی آ جاتےہیں۔ لوگ یہاں آئیں وہ زمین پر ہی بیٹھنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
علاقہ میں مقیم شہریوں کا کہنا ہے کہ پبلک پارک میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انہیں فیملی کے ساتھ یہاں آنے پر جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سے چھٹکارا مل سکے۔