ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی منی پٹرول پمپ، شہریوں کیلئے خطرہ، ضلعی انتظامیہ کے لئے چیلنج بن گئے

Mini Petrol Pumps, City42, illegal petrol sale, Model Town,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصیٰ سجاد:  شہر  کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کسی خود رو جنگل اُگ آیا۔ ماڈل ٹاؤن کی گلیوں میں منی پیٹرول پمپ  ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔
پابندی کے باوجود رہائشی علاقوں میں غیر قانونی پیٹرول پمپ دھڑلے سے  قائم ہیں۔  ان منی پٹرول پمپس پر پٹرول ریگولر قیمت سے  25 روپے فی لٹر مہنگا فروخت کیا جاتا ہے۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ جن علاقوں میں پٹرول پمپ رہائشی علاقوں میں غیر محفوظ طریقہ سے کام کر رہے ہیں وہاں کے رہائشی ضرورت کےوقت  با آسانی پٹرول حاصل کرنے کی غرض سے خاموشی اختیار کرئے رکھتے ہیں۔ 

علاقہ  کےمکین کہتے ہیں کہ  رہائشی علاقے میں قائم منی پیٹرول پمپوں پر آئے دن حادثے ہوتے رہتے ہیں اور کسی روز کوئی بڑا سانحہ بھی ہو سکتا ہے۔ ان منی پٹرول پمپس کی وجہ سے کئی شہروں میں جان لیوا سانحے ہو چکے ہیں، لاہور کی ضلعی انتظامیہ بھی شاید کسی  بڑے حادثے کا ہی انتظار کر رہی ہے۔

  ماڈل ٹاؤن کے مکینوں کا کہنا ہے کہ  انتظامیہ رہائشی علاقوں میں چل رہے غیر قانونی منی پٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کرے اور قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔