ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوبصورت نمائشی ٹونٹیاں موجود لیکن پانی تین سال سے غائب; "یہ لاہور ہے!"

Johar Town Block B Three, Water Filtration plant, City42, clean drinking water
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: جوہر ٹاؤن بی تھری بلاک کا واٹر فلٹریشن پلانٹ  3سال سے خراب  پڑا ہے اور علاقہ کے مکین صاف پانی سے محروم ہیں۔ 

بی تھری بلاک جوہر ٹاؤن کے گھروں میں آنے والا پانی استعمال کے قابل نہیں۔ یہ پانی استعمال کرنے سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

بی تھری بلاک جوہر ٹاؤن کا واٹر فلٹریشن پلانٹ تین سے انتظامیہ کی بے توجہی کا شکار  ہے۔  فلٹریشن پلانٹ کے اندر مشینری موجود ہے، نلکے لگے ہوئے ہیں، لیکن یہ صرف شو پیس ہیں۔ علاقہ  کےمکین صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ 


بی تھری میں مقیم شہریون کو  قریبی آبادی سے گرمی کے موسم میں پانی لانا پڑتا ہے جس سے شدید پریشانی کا سامنا ہے. انتظامیہ  اور حکومت سے التجا ہے واٹر فلٹریشن پلانٹ کو  اب ٹھیک کروائے کیونکہ گرمی اور برسات کا موسم ہے اور گھروں میں آنے والا پانی پینے کے قابل نہیں۔