ثمرہ فاطمہ: گجر کالونی تہت روڈ پر سیوریج کے نظام ناقص کی وجہ سے علاقہ کی متعدد گلیوں میں دو دو فٹ تک جمع پانی غلیظ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔
گلیوں سے گزرنے سے قاصر،علاقہ کے مکینوں کی زندگیاں مفلوج ہو کر رہ گئیں، دوکانداروں کےکاروبار تباہ ہو گئے۔ کچھ لوگ تو اس صورتحال سے تنگ آ کر دوکانیں ہی بند کر چکے ہیں.
گجر کالونی تہت روڈ کے علاقہ میں بچے ،بڑے تعفن اور مچھروں کی وجہ سے مختلف اقسام کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
علاقہ کے مکین بتاتے ہیں کہ 1ماہ سے گٹر بند ہونے سے سیوریج کا پانی ہر وقت جمع رہتا ہے ۔
عوام نے بتایا کہ یہ صورتحال اس لئے ہے کہ سیوریج سٹم بند ہے، آگے موٹریں خراب پڑی ہیں۔
بعض دوکانداروں نے بتایا کہ گلیوں میں پانی کھڑا ہونے سے ہماری دوکانوں پر گاہک نہین آ رہے، کرایہ گھر سے ادا کر رہے ہیں اور اس صورتحال سے بہت پریشان ہیں۔
مکینوں نے بتایا کہ الیکشن سے پہلے حکومت نے یہاں سڑک کی تعمیر کا کچھ کام شروع کروایا ،الیکشن کے بعد ادھورا چھوڑ دیا۔
لوگ گندے پانی میں اینٹیں رکھ کر ان پر سے گزر کر گھروں تک آتے جاتے ہیں۔علاقہ کے مکین کہتے ہیں کہ رانا مبشر اقبال نے ابسیوریج کا نظام ٹھیک کروانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری وزیر اعلی مریم نواز سے گزارش ہے یہاں بھی سیوریج کی مرمت اور ترقیاتی کام کروایا جائے۔