ٹوٹی سڑکیں، ناکام سیوریج نظام،  گندگی کے ڈھیر ؛شاہ پور کانجراں بیماری کا گھر بن گیا

10 Jul, 2024 | 01:55 AM

ثمرہ فاطمہ:  ٹوٹی سڑکیں، ناقص سیوریج نظام جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ؛   حشمت چوک عظیم شاہ روڈ شاہ پور کانجراں میں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں  لیکن انتظامیہ غالباً ان مسائل سے اب تک لاعلم ہے۔ 
شاہ پور کانجراں میں سیوریج  کا  نظام ناکام ہو جانے کے باعث گندا پانی سڑکوں اور گلیوں میں  جمع  رہتا ہے۔  یہاں کے مکین  ملیریا اور دیگر خطرناک انفیکشنز کا شکار ہو رہے ہیں۔  

گلیاں کچی ہیں اور جہاں گندا پانی اور کیچڑ  جمع نہیں وہاں گرد اُڑتی ہے۔  گرد آلود ہیں۔ سسڑکوں پر اور گلیوں میں گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں۔  کھلے مین ہولز، گہرے گڑھے آمد و رفت میں شدید دشواریاں پیدا کر رہے ہیں اور آئے دن حادثات کا باعث بنتے ہیں۔

سارے علاقہ میں پھیلا ہوا تعفن شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا ہے۔ 

علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ  سیوریج کے گندے پانی کے باعث وہ گھروں سے نہیں نکل سکتے، بچے بھی کھیلنے کے لئے گھر سے باہر نیں جا سکتے۔ 

الیکشن کے دوران موجودہ حکمران بھی یہاں آئے تھے، وعدے کر کے ووٹ لے گئے تھے لیکن ایکشن کے بعد یہاں کبھی نہیں آئے۔ 
شاہ پور کانجراں کے مکینوں نے انتطامیہ سے علاقے کی حالت زار بہتر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں