ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شکست، سیلیکشن کمیٹی کے دو ارکان برخاست

10 Jul, 2024 | 12:02 AM

وسیم احمد: محسن نقوی نے  آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی  کے ذمہ داروں کے خلاف پہلی کاروائی کر ڈالی،  وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو  قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے فارغ  کر دیا۔

ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن رضا نقوی نے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بعض کھلاڑیوں کی خراب پرفارمنس کا  ذمہ ار سیلیکشن کمیٹی کے دو ارکان وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سیلیکشن کمیٹی سے رخصت کر دیا ہے۔ 

محمد یوسف اور اسد شفیق تاحال سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں۔ سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان کے مستقبل کا ابھی  فیصلہ نہیں کیا گیا۔ 

معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق، ریاض اور رزاق کو برطرف کرنے کا فیصلہ  بعض کھلاڑیوں کے انتخاب کے ساتھ ان کی وابستگی کی وجہ سے کیا گیا جو توقعات پر پورا نہیں اترے۔

پی سی بی کے چیئرمین کے دفتر کے قریبی ذرائع نے ریمارکس دیئے کہ "یہ قدم میرٹ کو برقرار رکھنے اور پی سی بی کے اندر احتساب کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔"

چیئرمین کے اقدامات مستقبل قریب میں نئی ​​سلیکشن کمیٹی کی تشکیل سمیت پاکستان کے کرکٹ انفراسٹرکچر کی تنظیم نو اور اسے مضبوط بنانے کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں

مزیدخبریں