کلیم اختر: صوبہ بھر میں فروخت ہونیوالے آٹا پیکجنگ کے قوانین میں تبدیلی کر دی گئی۔
محکمہ خوراک نے آٹا کے تھیلوں کے وزن اور کوالٹیز کے لئے الگ الگ رنگوں۔ وزن اور لیبلنگ کے بارے میں جاری کر دیا۔
عام آٹا۔ فورٹیفائیڈ آٹا ۔ میدہ اور سوجی کو مختلف رنگوں کے تھیلوں میں پیک کیا جائے گا۔
عام آٹا سفید رنگ ۔10اور 20 کلوگرام کے تھیلوں میں فروخت کیا جائے گا۔
فورٹیفائیڈ آٹا اورنج رنگ کے 10 اور 20 کلوگرام تھیلوں میں فروخت ہوگا۔
سپیشل سپر آٹا 15 کلوگرام کے سلور یا گرے رنگ کے تھیلوں میں فروخت ہو۔
میدہ ( فائن) کو 50 اور 80 کلوگرام کے سفید تھیلوں میں فروخت کیا جائے گا۔
پرنٹ شدہ تھیلوں پر پروڈکٹ کے اجزاء، ٹریڈ مارک ، مینوفیکچرر کا نام اور پتہ درج ہونا چاہیے۔ تھیلے کا وزن، لوگو، کوڈ نمبر، تاریخ میعاد اور لائسنس نمبر درج ہونا لازم ہوگا۔ فلور انڈسٹری کو نئے قوانین کے اطلاق کیلئے 15 روز کا کا وقت دیا گیا ہے۔
پنجاب کے سیکرٹری خوراک معظم اقبال سپرا نے بتایا کہ میدہ/فائن 20 کلو کے تھیلوں میں بھی مارکیٹ میں فروخت ہورہا ہے۔ عام آدمی کیلئے میدے اور آٹا تھیلوں میں فرق کرنا قدرے مشکل تھا۔ فورٹیفائیڈ آٹا کے استعمال بارے آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔ تھیلوں پر لیبلنگ اور معیار کی نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ ہوگی۔