ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلسازی سے زمین ٹرانسفر کرنے کا الزام، سابق وزیر اعظم کی بہن عظمیٰ خان کیخلاف مقدمہ درج

جعلسازی سے زمین ٹرانسفر کرنے کا الزام، سابق وزیر اعظم کی بہن عظمیٰ خان کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: Uzma Khan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران اسلم : جعلسازی سے زمین ٹرانسفر کرنے کے الزام میں اینٹی کرپشن فیصل آباد کی ٹیم نے سابق وزیر اعظم کی بہن عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ میں عظمیٰ خان نے 1010کنال اراضی خریدی، 310کنال اراضی جعلسازی سے ٹرانسفر کی گئی۔ بوگس ریکارڈ کی بنا پر اراضی غیر قانونی طریقے سے عظمیٰ خان نے اپنے نام کروائی۔ 

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ جعلسازی سے اراضی ٹرانسفر کرنے والے نائب تحصیلدار ،پٹواری گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور دیگر کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن ٹیم کے چھاپے جاری ہیں۔