(علی رامے)بھارت نے دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا جس پر پی ڈی ایم اے نے الرٹ بھی جاری کر دیا۔
بھارت نے دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنر قصور، اوکاڑہ، وہاڑی ، پاکپتن اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام اضلاع ریلیف کیمپس کا قیام عمل میں لائیں، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، پیشگی انتظامات کے ذریعے لوگوں کے جان و مال کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، شہری دریاؤں اور نہروں کے قریب جانے سے گریز کریں۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق بھارت نے ہریکے کے مقام سے 7 ہزار 614 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا ہے، آج رات تک پانی ضلع قصور گنڈا سنگھ کے مقام سے پاکستانی حدود میں داخل ہو گا۔