پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ، بھائی گرفتار  

10 Jul, 2023 | 10:16 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)باجوڑ میں پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے گل ظفر خان کی رہائش گاہ پر کارروائی کے دوران بھائی کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران سابق ایم این اے گل ظفر خان گھر پر موجود نہیں تھے،پولیس نے گل ظفر خان کے بھائی سلطان روم کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔

 سابق ایم این اے گل ظفر خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس غیر قانونی چھاپے مارکر چاردیواری کی تقدس کو پامال کررہی ہے ،میرے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ، تھری ایم پی او میں عدالت نے ضمانت منظور کرلی ہے۔

مزیدخبریں