کانگو وائرس کا مریض ہسپتال میں چل بسا  

10 Jul, 2023 | 10:10 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا زیر علاج مریض انتقال کر گیا۔

  چمن سے تعلق رکھنے والے مریض کو گزشتہ روز تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس کا مزید ایک مریض داخل کیا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ رواں سال کانگو وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 20 جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں