گھر کی چھت گرنے سے 1 شخص جاں بحق ،  5 افراد زخمی

10 Jul, 2023 | 09:59 PM

عابد چودھری : کماہاں، آشیانہ روڈ کےعلاقےمیں گھر کی چھت گرگئی, ایک شخص جاں بحق اور  پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کماہاں کے علاقے آشیانہ روڈ پر قائم شہری اشرف کے گھر کی چھت گر ی ۔اورچھ افراد ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کو باہرنکالا۔ ستر سالہ حمیدہ بی بی جاں بحق ہوگئی۔ جبکہ ستر سالہ حسینی بی بی، سترہ سالہ فیض اشرف،بیس سالہ کنول فیض، سولہ سالہ نورین اشرف اور بارہ سالہ علی اشرف کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
 

مزیدخبریں