اویس کیانی : پنجاب میں سیلابی صورتحال، انڈس واٹر کمشنر نے خبردار کر دیا .
انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کی 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں راوی اور ستلج کے دریاوں میں اونچے درجے کا سیلابی ریلے آ رہے ہیں ۔بھارت نے پاکستان کو پانی چھوڑنے کے حوالے سے رئیل ٹائم ڈیٹا فراہمی شروع کر دی ۔انڈس واٹر کمیشن میں فلڈ سنٹر قائم 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے ۔
مہر علی شاہ کا بھارتی انڈس واٹر کمشنر سے رابطہ ،مون سون اور دریاوں کی صورتحال پر مشاورت کیا ۔بھارت سے مزید پانی آئے گا ،اداروں کو آگاہ کر دیا گیا۔انڈس واٹر کمیشن وفاقی اور صوبائی اداروں کو پانی کے ڈیٹا کے حوالے سے مسلسل آگاہ کر رہا ہے ۔
پاکستانی دریاوں کے اندر مستقل آبادی غیر قانونی ہے ،دریاوں میں پانی کا آنا ضروری ہے لیکن جانی نقصان سے بچنے کیلئے آگاہی اور اقدامات ضروری ہیں۔انڈس واٹر کمیشن کا اگلا اجلاس پاکستان میں ہو رہا ہے۔