پاکستان تحریک انصاف کی دو بڑی وکٹیں گر گئیں

10 Jul, 2023 | 08:48 PM

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما حماد اظہر انجینئر اور محمد عمیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق حماد اظہرانجینئر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے محمد عمیر بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے،دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں سیکرٹری جنرل سیدنیئرحسین بخاری سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ کیا، دونوں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی شمولیت پر پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کو آگاہ کردیا گیا۔

مزیدخبریں