ویب ڈیسک: مینگورہ کے علاقے وتکے گل آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں 2 بچے جاں بحق،دو زخمی ہو گئے۔
حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل و ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
امدادی اہلکاروں نے 2 بچوں کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو1122 نے بعد ازاں دو بچوں کی لاشیں بھی ملبہ سے نکال لیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملبے میں مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔