دوسرا سبز انقلاب آ رہاہے،شہبازشریف کا قومی سیمینار سےخطاب

10 Jul, 2023 | 08:02 PM

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا ہے کہ پاکستان میں آئندہ 5 سال میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔خلیجی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےتیار ہیں۔

اسلام آباد میں قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو اس کا کھویا ہوامقام دلانا ہے۔ اس ویژن کو میں اور تم نہیں بلکہ ہم بن کر آگے لے جانا ہے۔یہ بہت طویل سفر کی ابتدا ہے۔ سیاسی استحکام نہ ہو توکوئی سرمایہ کار پیسہ نہیں لگاتا۔ ملک اور بیرون ملک تمام ریسرچرسے کہتاہوں ہماری مدد کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب  فوڈ سیکورٹی اورزرعی ترقی کو  قومی سلامتی قراردیا جا رہاے۔پاکستان میں 1960 کے بعد دوسرا  سبز انقلاب لایاجارہا ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ کسان ملک کے کروڑوں لوگوں کو غذائی اجناس فراہم کرتے ہیں۔ زراعت ہماری معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ حکومت کسانوں کو ہرممکن وسائل فراہم کرے گی۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آرمی چیف نے کہا کہ یہ وزیراعظم کا ویژن ہے،ہمیں مل کر بہت بڑے ویژن کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ 75 سال میں زراعت کیلئے ایسے کئی ویژن آئے اور گئے۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسان کو گندم کی پوری قیمت ملے تووہ پوری محنت سے کام کرے گا۔ کسان اتنی محنت کرتے ہیں، ان کو وسائل مہیا کرنا حکومت کا کام ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف ے کہا کہ کسانوں کو صحت مند بیج اور معیاری زرعی ادویات ملنی چاہیئں۔ جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

شہباز شریف  نے کہا کہ اس سال گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، امیدہے کپاس کی فصل بھی اچھی ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں ہوتی رہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ زرعی ملک ہوکرہم نے ساڑھے4ارب ڈالر کا خوردنی تیل امپورٹ کیا۔ پاکستان مزید قرض کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

مزیدخبریں