وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس

10 Jul, 2023 | 07:30 PM

وقاص عظیم : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ 

اجلاس میں سروسز ہوٹل لاہور کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی، اس کے علاوہ ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن  کی فروخت کی منظوری بھی دے دی گئی۔ اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کی سمری موخر کردی گئی۔ وزارت خزانہ نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے متعلق اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی۔  

اجلاس میں پیکو اور سندھ انجینئرنگ لمٹیڈ کی نجکاری کی سمریز بھی موخرکردیں۔ 

مزیدخبریں