ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بہاولپور میں بچے گیسٹرو کے نشانے پر آ گئے

Gastro in Bahawalpur, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بہاولپور میں بچے گیسٹرو کے نشانے پر آ گئے, چوبیس گھنٹےمیں 33 مریض ہسپتال پہنچ گئے۔ بہاول پور کے وکٹوریہ ہسپتال میں  گیسٹرو کے مریض رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

ہسپتال لائے جانے والے مریضوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 بچے، 11 مرد اور 7 خواتین مریض گیسٹرو کی وجہ سے ہسپتال لائے گئے۔

 طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ برسات اور نمی والے موسم میں شہریوں کو  حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنا چاہئے اور ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہئیں۔