بھارت نے دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا  ، الرٹ جاری

10 Jul, 2023 | 07:01 PM

علی رامے

علی رامے : بھارت نے دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا  ،  پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا  ۔

پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہریکے کے مقام سے 70614 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا ہے۔آج رات تک پانی ضلع قصور گنڈا سنگھ کے مقام سے پاکستانی حدود میں داخل ہو گا۔پی ڈی ایم اے 

پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنر قصور، اوکاڑہ، وہاڑی ، پاکپتن اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔ 

تمام اضلاع ریلیف کیمپس کا قیام عمل میں لائیں۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی  نے کہا کہ پیشگی انتظامات کے ذریعے لوگوں کے جان و مال کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔شہری دریاؤں اور نہروں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

مزیدخبریں