(کلیم اختر)منرل واٹر کے نام پر مضر صحت پانی شہریوں کے لئے بیماریوں کا سبب بننے لگا ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں جعلی پانی بنانے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ۔
لاہور کے مختلف مقامات پر موجود واٹر فلٹریشن پلانٹس اور فیکٹریوں سے تقریباً 625 کے قریب پانی کے سیمپل اکٹھے کرلیے گئے جن کو لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے ۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے تمام سیمپل کی ٹیسٹنگ ہونے کے بعد منرل واٹر کے نام پر زہر آلود پانی بیچنے والی کمپنیوں کے خلاف نہ صرف کارروائی کی جائے گی بلکہ فیکٹریوں کو سیل کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے۔
خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس سے آنے والے زہر آلود پانی کی بھی نشان دہی کر کے شہریوں کو آگاہی دی جائے گی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پانی کی شکل میں زہر بیچنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔