ویب ڈیسک: نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ اس وقت دریائے چناب میں صرف دو مقامات ہیڈخانکی اور قادر آباد پر درمیانے درجہ کا سیلاب نوٹ کیا گیا ہے۔ ان مقامات پر دریا میں پانی کا بہاو ڈیڑھ لاکھ سے دو لاکھ کیوسک تک ہے۔
ٹویٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں نگراں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں باقی دریاؤں کا معمول کے مطابق ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب کی صورتحال قابو میں ہے اور تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ مستحکم ہے۔ ہم ہر 6 گھنٹے بعد آبپاشی اور دیگر محکموں سے اپ ڈیٹ لے رہے ہیں۔
Currently Medium ranged (1.5 lac to 2.0 lac cusecs) flood discharge is gauged in River Chenab at following two points only.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 10, 2023
1. Khanki
2. Qadriabad
However, rest of the rivers are gauged at normal ranged water flow.
Flood situation in Punjab is under control and there is…