(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج شام مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات کریں گے ،ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔
ذرائع کے مطابق آج شام وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں دبئی میٹنگ پران کے تحفظات دور اور انہیں اعتماد میں لیں گے، دبئی میٹنگ میں الیکشن بروقت کرانے اور آئندہ حکومت کے حوالے سے بات ہوئی تھی،اس ملاقات میں حساس ادارے کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کیا تھا کہ دبئی ملاقات پر انہیں اعتماد میں نہیں لیاگیا،نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے گزشتہ روز کے بیان کا نوٹس لیاتھا۔