محمود الرشید کی درخواست ضمانت پرسماعت 12 جولائی تک ملتوی، جوڈیشل ریمانڈمیں توسیع

10 Jul, 2023 | 05:48 PM

جمال الدین: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ کے دوران گلبرگ لاہور میں کنٹینر جلانے کی مقدمے میں میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بُٹر نے کیس کی سماعت کی اور وکلاء سے درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرلیے۔

 خیال رہے کہ میاں محمود الرشید نے جیل سے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

 لاہور کے تھانہ گلبرگ میں میاں محمود الرشید اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج ہے جس کے رہنما تحریک انصاف میاں محمود الرشید پر گلبرگ میں کنٹینر جلانے کا الزام ہے۔

دریں اثنا تھانہ شادمان نذر آتش کرنے اور گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ہے۔
 میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ معیاد ختم ہونے پرعدالت کے روبرو پیش کیا گیا ۔ ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے تفتیشی افسر نے کہا مقدمات کا چالان تکمیل کے مرحلہ میں ہے مہلت دی جائے، جس پر انسداد دھشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی اور 24 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔ گلبرگ اور شادمان پولیس نے میاں محمود الرشید اور دیگر کیخلاف مقدمات بھی درج کر رکھے ہیں۔

مزیدخبریں