فچ نے پاکستان کی طویل المدت بیرونی کرنسی کی ریٹنگ بڑھا دی، اسحاق ڈار

10 Jul, 2023 | 05:18 PM

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی طویل المدت بیرونی کرنسی کی ریٹنگ بڑھا دی۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ فچ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی کردی ہے، پاکستان کی لانگ ٹرم ریٹنگ بہتر ہوئی ہے, اس سے قبل پاکستان کی ریٹنگ آئی ڈی آر تھی۔ریٹنگ پاکستان کی بہتر ہوئی بیرونی پوزیشن کی عکاس ہے, معاشی بحالی کے لیے یہ ایک اور مثبت قدم ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام نے بیرونی فنڈنگ صورتحال بہتر کی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

مزیدخبریں