2 کم سن بیٹوں کے سامنے میڈیکل اسٹور کا مالک قتل

10 Jul, 2023 | 04:32 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: لیاری بہار کالونی میں فائرنگ سے فائرنگ سے باپ جاں بحق دو کمسن بچے زخمی ہوگئے ۔

چاکیواڑہ کے علاقے لیاری بہار کالونی D روڈ گلی نمبر15 میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور کمسن بچے زخمی ہوگئے ،مقتول کی لاش اور زخمی کو چھیپا و ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، چھیپا حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ نور محمد ولد عبدی اللہ خان کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے مقتول کے بچوں کی شناخت 10 سالہ شہزاد اور 11 سالہ اسماعیل کے ناموں سے کی گئی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی فوٹیج میں ماسک اور کیپ پہنے ملزم کو اسٹور کے اندر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہےملزم پیدل اسٹور کے پاس آیا اور فائرنگ کرکے فرار ہوگیا ملزم نے میڈیکل اسٹور کے مالک نور محمد کو کم سن بیٹوں کے سامنے قتل کردیا۔مقتول میڈیکل اسٹور کا مالک تھا اور بہار کالونی ڈی روڈ پر گلی نمبر 15 میں اس کا میڈیکل اسٹور ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت ایک ملزم پیدل آیا اور اس نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے پیدل ہی فرار ہوگیا ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ۔ایس ایس پی سٹی کے مطابق میڈیکل اسٹور پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
 

مزیدخبریں