تعلیمی بورڈز کے تحت مارکس امپرومنٹ کیلئے نئی پالیسی تشکیل

10 Jul, 2023 | 03:55 PM

جنید  ریاض : تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات میں مارکس امپرومنٹ کیلئے نئی پالیسی تشکیل دے دی گئی.
 امتحانات میں مارکس امپرومنٹ کیلئےنئی پالیسی میٹرک اور انٹرکے امتحانات پر لاگو ہوگی۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کاامتحان پاس کرنے کے بعد دو سال کے دورانیہ میں چار مرتبہ امپرومنٹ کا امتحان دیا جا سکے گا۔امیدوار کو مذکورہ عرصہ کے دوران ہائر ڈگری میں داخلہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نئی پالیسی کے تحت امیدوار مارکس امپرومنٹ کیلئے کسی بھی پارٹ کا کوئی ایک مضمون منتخب کر سکے گا۔طالبعلم کیلئے کسی بھی ایک مضمون کے دونوں پارٹس کے پیپر دینا لازمی نہیں ہوگا۔طالبعلم پارٹ ون یا ٹو میں سے ایک مضمون منتخب کرکے مارکس امپرومنٹ کیلئے پیپر دے سکے گا۔نئی پالیسی کا اطلاق آئندہ سال امتحانات سے ہوگا۔

مزیدخبریں