وقاص احمد: لاہور میں سول لائیز سے معروف کاروباری کمپنی کا سربراہ اغوا۔ پولیس 5 روز گزرنے کے باوجود بلال حشمت کا سراغ نہ لگا سکی
ملزمان نے بلال حشمت کی اہلیہ کو خاموش رہنے اور تاوان دینے کا مطالبہ کیا.
تھانہ سول لائیز میں درج مقدمے کے مطابق کیورایم ڈی کے سربراہ بلال حشمت کو ڈیوس روڈ سے اغواء کیا گیا۔ اغوا کے بعد ملزمان نے کمپنی کے سربراہ کی اہلیہ کو دھمکی آمیز فون کیا، خاتون کو واقعہ کے بارے میں خاموش رہنے کی دھمکی دی اور بھاری تاوان کا مطالبہ کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق کیور ایم ڈی کمپنی کے بلال حشمت کو ڈرائیور سمیت اغواء کیا گیا۔ مغوی بلال حشمت کی اہلیہ نائلہ حشمت کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ملزمان نے فون پر خاوند اور ڈرائیورعبدالرحمن کو پشاور لےجانے کہا تھا۔
مدعیہ مقدمہ کے کہنا ہے بلال حشمت کو تاوان کیلئے اغوا کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ اغوا کا واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔۔