ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب کا عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

نیب کا عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Usman Buzdar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:   آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کرنے کے باوجود  پیش نہ ہونے پر نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ  پنجاب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری کے لیے چیئرمین نیب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کردی۔

نیب ذرائع کے مطابق نئے آرڈینیس کے تحت عثمان بزدار کو دوران انکوائری بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ عثمان بزدار کے خلاف خاندان سمیت 9 ارب روپے سے زائد کے اثاثے بنانے، تقرر و تبادلے، گندم برآمد اور  ٹھیکوں میں بے ضابطگی کا کیس چل رہا ہے۔

عثمان بزدار طلبی کے باوجود 14ویں مرتبہ بھی نیب لاہور پیش نہیں ہوئے۔عثمان بزدار کے وکیل نے نیب کو بتایا کہ عثمان بزدار نیب لاہور میں پیش نہیں ہوسکتے۔ نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل سے جواب وصول کرنے سے انکار کردیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر