’’کورولش عثمان ‘‘کے اہم اداکاروں نےشادی کرلی

10 Jul, 2023 | 01:54 PM

ویب ڈیسک :  ترک ڈرامہ کورولش عثمان میں شادی کرنے والے اداکاروں حقیقت میں آپس میں شادی کر لی۔

ترک میڈیا کی اطلاعات کے مطابق سلطنت عثمانیہ کی بنیاد اور اسلامی فتوحات پر مبنی عالمی شہرت یافتہ ترک سیریز کورولش عثمان میں   شادی کرنے والے اہم کرداروں نے حقیقی زندگی میں بھی آپس میں شادی رچا لی ، کورولش عثمان کے سپاہی جیرکوتائی اور آئیگُل خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ ’’بوسے ارسلان ‘‘اور ’’جاگری سینسوئے ‘‘نے کئی عرصہ تک ریلیشن میں رہنے کے بعد اب شادی کر لی ہے ۔ 

بتایا جاتا ہے کہ دونوں اداکارڈرامہ کے سیٹ پر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے اور اب وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جن کی تصاویر دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔

اداکار جوڑے کی شادی میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی جب کہ کورولش عثمان میں عثمان کا کردار کرنے والے اداکار براک نے بھی شرکت کی اور تقریب میں رقص بھی کیا۔

ترک میڈیا کے مطابق  بوسے ارسلان اور اداکار جاگری سینسوئے نے کچھ ماہ قبل منگنی کی تھی۔

  

 آئیگل خاتون (بوسے ارسلان) کورولش عثمان کے تین سیزنز میں نظر آئیں، پہلے ان کا کردار قدرے منفی تھا جب کہ دوسرے سیزن سے انہیں عثمان کے سپاہیوں میں شامل دیکھا گیا،سیزن تین کے اختتام پر آئیگل خاتون کو شہید ہوتے دکھایا گیا۔

 دوسری جانب  سپاہی جیرکوتائی ( جاگری سینسوئے) سیریز کی شروعات میں منگولوں کا سپاہی تھا جس نے بعدازاں اسلام قبول کیا اور عثمان کے قریبی ساتھیوں اور سپاہیوں میں شامل ہوگیا۔

 سیریز میں بھی آئیگُل خاتون اور سپاہی جیرکوتائی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد شادی کرلیتے ہیں۔

مزیدخبریں