ویب ڈیسک: سانحہ 9 مئی پر جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمرسرفرازچیمہ اوراعجازچوہدری کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی ،عدالت نےپولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکر تے ہوئے 24 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانےکاحکم دے دیا۔
سابق گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ اور اعجاز چوہدری کو 5روزہ جسمانی مکمل ہونےپرعدالت پیش کیاگیا تھا ، انسداددہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی،ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔