محکمہ خزانہ نے جیل افسران کی تنخواہ پولیس کے برابر کرنے کی سمری مسترد کردی

10 Jul, 2023 | 12:15 PM

Abdullah Nadeem

قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ نے جیل افسران کی تنخواہ پولیس کے برابر کرنے کی سمری واپس کر دی ۔
محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے محکمہ جیل خانہ جات کے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی سمری واپس کر دی گئی۔محکمہ جیل نے پولیس کے برابر تنخواہوں کی ڈیمانڈ کی تھی۔ محکمہ خزانہ نے اگلی منتخب حکومت کے سامنے تنخواہیں بڑھانے کا معاملہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے گریڈ سترہ سے اکیس تک افسران کی تنخواہیں بڑھانے کی تجویز دی تھی جبکہ گریڈ سولہ تک کے جیل ملازمین کی تنخواہیں پہلے ہی پولیس کے برابر ہیں۔

مزیدخبریں