سری لنکن صدر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

10 Jul, 2022 | 02:29 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے مستعفی ہونےکا فیصلہ کرلیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک  سینیئر سری لنکن سرکاری اہلکار نے بتایا ہے کہ صدرگوٹابایا راجا پاکسے 13 جولائی کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکن پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تصدیق کی ہےکہ اقتدار کی پرامن منتقلی کے لیے صدر نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ 13 جولائی کو استعفیٰ دے دیں گے۔

مزیدخبریں