ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

 حمزہ شہباز , پنجاب , خواجہ سلمان رفیق, وزیراعلیٰ پنجاب, ایوان وزیر اعلیٰ , اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن,
کیپشن: خواجہ سلمان رفیق،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پنجاب کے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔ 

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے صوبائی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےخواجہ سلمان رفیق کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے،ایوان وزیر اعلیٰ نے گورنر کو خواجہ سلمان رفیق کے استعفےکی منظوری کا مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

  خواجہ سلمان رفیق نے وزارت سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی  بنا پر دیا ۔ رہنما مسلم (ن) خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے، بطور وزیر الیکشن مہم نہیں چلاسکتا تھا۔

خیال رہے کہ سلمان رفیق حمزہ شہباز کی کابینہ میں صوبائی وزیر برائے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تھے۔