ویب ڈیسک : سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کی شیطان کو کنکریاں مارنےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے فریضہ حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارنےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ احرام پہنے ہوئے شعیب اختر جمرہ کبریٰ (بڑے شیطان) کی رمی کررہے ہیں یعنی اسےکنکریاں مارہے ہیں۔ شعیب اختر نے رمی کرتے ہوئے جمرہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ 'اس کو چھوڑنا نہیں'۔
ویڈیو کے کیپشن میں شعیب اختر نے لکھا کہ 'رفتارکی پیمائش تو نہیں کی تاہم غصہ ضرور 100 میل فی گھنٹہ تھا'.
واضح رہےکہ شعیب اختر سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ میں موجود ہیں اور اس دوران ان کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی جارہی ہیں۔