یوکرینی صدر نے 4 ممالک میں مقرر اپنے سفیروں کو بر طرف کر دیا

10 Jul, 2022 | 12:43 PM

ویب ڈیسک :یوکرین کے صدر  ولادیمیر  زیلینسکی نے بھارت سمیت دیگر 4 ممالک میں موجود اپنے سفیروں کو برطرف کردیا۔

ذرائع کے مطابق یوکرینی صدر کی جانب سے بھارت، جرمنی، ناروے، جمہوریہ چیک اور ہنگری میں مقرر اپنے سفیروں کوبرطرف کردیا  گیا ہے۔

صدارتی ویب سائٹ پر سفیروں کو ہٹانے کے حوالے سے کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم ان سفیروں کو ہٹانے سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

ابھی تک واضح نہیں کہ برطرف کیے گئے ان سفیروں کو دوسری ذمہ داری سونپی جائے گی یا انہیں مکمل سائیڈ لائن کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں