لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع کہاں ہوا؟

10 Jul, 2022 | 12:33 PM

(شاہد ندیم سپرا) شہر میں عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے لئے بڑے اجتماعات ہوئے، لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا ئیں بھی کیں ۔ 

نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، ڈی جی مذہبی امورڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد شاہد حمید ورک سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے امامت کروائی۔ 

داتا دربار میں بھی نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا، خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی کی امامت میں شہریوں نے نمازپڑھی،جامعہ نعیمیہ میں مولانا راغب نعیمی ، جامعہ اشرفیہ میں حافظ اسد عبید کی امامت میں نماز ہوئی۔

ریس کورس پارک میں مولانا عبدالغفار روپڑی، جامعتہ المنتظر میں غلام شبیر نجفی کی امامت میں نماز ادا کی گئی، منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، منہاج الحسین جوہر ٹاؤن میں علامہ حسین اکبر نےامامت کروائی،باغ جناح میں بھی بڑا اجتماع ہوا،عید اجتماعات میں ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

عید کی نماز کے اجتماعات کے دوران لاہور پولیس چاک و چوبند رہی، پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ 

مزیدخبریں