ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت عظمیٰ نے ماحولیاتی تبدیلی کو شہری علاقوں کیلئے بڑا چیلنج قرار دیدیا

عدالت عظمیٰ نے ماحولیاتی تبدیلی کو شہری علاقوں کیلئے بڑا چیلنج قرار دیدیا
کیپشن: Supreme court of pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان  نے رہائشی پلاٹ کی کمرشل منتقلی سے متعلق کیس میں ماحولیاتی تبدیلی کو شہری علاقوں کے لیے بڑا چیلنج  قرار  دے دیا۔

سپریم کورٹ نے  رہائشی پلاٹ کی کمرشل منتقلی سے متعلق کیس میں سی ڈی اےکو پلاننگ اور پالیسی سازی میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو مدنظر رکھنےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ اربن ڈویلپمنٹ پلاننگ کے لیے موسمیاتی تبدیلی کو  مدنظر  رکھنا ہو گا۔

عدالت عظمیٰ نے  مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی شہریوں کو ان کے گھروں سے بھی محروم کر سکتی ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سےشدید متاثر ہونے والا ملک ہے لہذا انفراسٹرکچر اتنامضبوط ہونا چاہیےکہ شدید بارش، سیلاب اور  زلزلے برداشت کر سکے۔

سپریم کورٹ نے یہ ریماکس بھی دیئے کہ معیشت اور سکیورٹی کا انحصار انفرا اسٹرکچر سسٹم پر منحصر ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر آنکھیں بندکرنے سے بنیادی اقدار برقرار رکھنا ناممکن ہو گا۔